Home / اہم خبریں / ملکی تاریخ کی پہلی سورسنگ اجلاس برائے ٹیلنٹ گیک اور سورسنگ پروفیشنل 14 دسمبر 2018 کو کراچی میں منعقد ہوگا- فرم دی ریکروٹس اور قارسیگا کے سی ای اوز کی پریس کانفرنس

ملکی تاریخ کی پہلی سورسنگ اجلاس برائے ٹیلنٹ گیک اور سورسنگ پروفیشنل 14 دسمبر 2018 کو کراچی میں منعقد ہوگا- فرم دی ریکروٹس اور قارسیگا کے سی ای اوز کی پریس کانفرنس

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کی معروف مشاورتی فرم دی ریکروٹس کے سی ای او عبید اﷲ اور معروف مینجمنٹ مشاورتی فرم قارسیگا کے سی ای او کاشف فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر شعبے میں ٹیلنٹ رکھنے والے موجود ہیں۔ لیکن ٹیلنٹ کو تلاش نہیں کیا گیا ۔ ہمارے ادارے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیلنٹ تلاش کر کے جلد ہی صنعت سے وابسطہ لوگوں اور طلبہ و طالبات کو جاب کے حصول کو آسان بنانے جا رہی ہے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ان کے ہمراہ دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ سی ای او ، دی ریکروٹس عبید اﷲ اور سی ای او قارسیگا کاشف فاروق نے اعلان کیا کہ 14دسمبر 2018 بروز جمعہ کراچی کے ایک مقامی ہوٹل (بیچ لگژری ہوٹل ) میں ملکی تاریخ کی پہلی سورسنگ اجلاس برائے ٹیلنٹ گیک اور سورسنگ پروفیشنل (تقریب ) ہوگی ۔ اس اجلاس (تقریب) میں پاکستان کے خاص اور ماہر ہیومن ریسورسس نمائندگان شرکت کرینگے ۔ یہ اجلاس (تقریب) ٹیلنٹ کو ڈھونڈنے والی کمپنی کو تیزی اور صحیح سمت میں بڑھنے کا موقع دے گی۔ اس سال 400 سے زائد وفد اور اس فیلڈ سے وابسطہ لوگ اس اجلاس سے تربیت اور نیٹ ورک مضبوط بنائیں گے۔ سی ای او قارسیگا کاشف فاروق نے کہا کہ یہ مشاورتی عمل جوکہ نہ صرف بڑی چھوٹی کارپوریشنز بلکہ نئے ایچ آر گریجویٹ کو بھی سیکھنے کا موقع دے گی۔ ہم نہ صرف اس اجلاس کو بلکہ اس کے ساتھ ہر سال ایچ آر فرم اور گریجویٹ کے لیے نمائش کا اہتمام کریں گے۔ اس کے لیے ہم اور کمپنی ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ پریس کانفرنس میں دی ریکروٹس کے سی ای او عبید اﷲ ، ایڈوائزر ارسلان احمد، قارسیگا کے سی ای او کاشف فاروق اور محمد فائق کی موجودگی میں ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ پریس کانفرنس میں اداروں کے سربراہان عبید اﷲ اور کاشف فاروق نے مزید کہا کہ چھوٹی بڑی کمپنیاں جو اپنے ترقیاتی معاملات بہتر بنانا چاہتی ہیں ۔ یہ اجلاس (تقریب) ان کے لیے بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے 14 دسمبر کو ہونے والے اجلاس (تقریب) کی مکمل کوریج کیلئے میڈیا کو دعوت بھی دی-

About admin

یہ بھی پڑھیں

فاطمہ ثناء کی ریکارڈ ساز بیٹنگ، پاکستان ویمنز کا زمبابوے کو وائٹ واش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے