تازہ ترین
Home / پاکستان / کانگو میں عسکریت پسندوں کے حملے میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ایک پاکستانی فوجی شہید

کانگو میں عسکریت پسندوں کے حملے میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ایک پاکستانی فوجی شہید

کنشاسا (نوپ نیوز) کانگو میں عسکریت پسندوں کے حملے میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ایک پاکستانی فوجی شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کانگو کے جنوبی صوبے کیوو میں ایک مسلح گروپ کے جنگجوؤں نے گھات لگا کر اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی شہید ہو گیا۔ ترجمان اقوام متحدہ نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔ علاوہ ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کانگو کے جنوبی صوبہ کیوو کے علاقہ براکا میں مسلح باغیوں نے پاکستانی امن مشن کے قافلے پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں نائیک نعیم رضا شہید اور سپاہی بلال زخمی ہو گیا۔ پاکستانی اہلکاروں کی موثر جوابی کارروائی سے مسلح باغیوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ امن مشن میں پاکستان کے 156 اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئٹریش نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے ذمے دارو​ں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، کانگو کی حکومت کے ساتھ تناؤ کے باوجود ملک کے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے امن مشن میں تعینات پاکستانی جوان کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

گزشتہ روز کانگو کے صدر جوزف کابیلا نے اقوام متحدہ کے امن مشن پر 20 سال گزرنے کے باوجود مقامی عسکریت پسندوں سے نمٹنے میں ناکام رہنے کا الزام عائد کیا تھا۔


کانگو میں عسکریت پسندوں کے حملے میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ایک پاکستانی فوجی شہید فائل فوٹو

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 6 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے