تازہ ترین
Home / جرائم و حادثات / ایک دکھی باپ اور بےبس شوہر کی ارباب اختیار سے فریاد

ایک دکھی باپ اور بےبس شوہر کی ارباب اختیار سے فریاد

ایک دکھی باپ اور بےبس شوہر کی ارباب اختیار سے فریاد فوٹو نوپ نیوز

کراچی (رپورٹ: زیشان حسین) کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان کا ایک شہری اور سرکاری ملازم پیر بخش ولد چھٹو فقیر ساکن گارڈ لائن میرپورخاص بطور احتجاج اپنی فریاد لئے کھڑا ہے جس کا کہنا ہے کہ ایک شخص جس کا نام شاہد لغاری ہے وہ اس کو کافی عرصے سے پریشان کر رہا ہے اور گھر میں مداخلت کر رہا ہے میری بیوی کو ورغلا کر میری 18 سالہ بیٹی سحرش کو قتل کرایا گیا ہے نہ اس کے بارے میں کچھ بتاتے ہیں میں پریشان ہوں اس شخص نے میرے گھر پر قبضہ اور بچوں کو اپنے قبضے میں رکھا ہوا ہے اور مجھ کو میرے ہی گھر سے بے دخل کردیا ہے شاہد لغاری مجھ کو مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے جس کی وجہ سے میں نے ٹنڈو آدم میڈیا کلب پر پریس کانفرنس بھی کی تھی اور یہ سارا مسئلہ میں نے علاقے کے بہت سے بااثر افراد کو بھی بتلایا تھا لیکن کوئی میری داد فریاد رسی نہیں کرتا ہے اس لئے میں میڈیا اور قانون کے دروازے پر آیا ہوں میری ارباب اختیار سے یہ اپیل ہے کہ شاہد لغاری کو گرفتار کیا جائے میری بیٹی کے قتل کی وجہ مجھ کو بتائی جائے میرے بچوں کو مجھ سے ملوایا جائے- میری گورنر سندھ، وزیراعلی سندھ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل ہے کہ مجھ کو انصاف فراہم کیا جائے-

ایک دکھی باپ اور بےبس شوہر کی ارباب اختیار سے فریاد فوٹو نوپ نیوز

About admin

یہ بھی پڑھیں

PRSA Holds First Consultative Meeting of Newly Formed Cabinet in Karachi

Karachi, (Staff Reporter) The first consultative meeting of the newly formed cabinet of the Pakistan …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے