Home / اہم خبریں / گولڈن جوبلی قومی اسنوکر چیمپئن شپ: عبدالستار کا 133 کا شاندار بریک، متعدد سنچریاں

گولڈن جوبلی قومی اسنوکر چیمپئن شپ: عبدالستار کا 133 کا شاندار بریک، متعدد سنچریاں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام نیشنل بینک گولڈن جوبلی قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے روز این بی پی اسپورٹس کمپلیکس، کلفٹن کراچی میں راؤنڈ رابن لیگ کے مزید مقابلے کھیلے گئے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نوید کپاڈیہ کے مطابق سندھ کے عبدالستار نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے بڑا بریک 133 پوائنٹس بنایا، جبکہ احمر طارق (105)، رانا عرفان (106)، صہیب اسد (113)، مبشر رضا (111)، آکاش رفیق (111) اور حسنین اختر (105) نے بھی سنچری بریک کھیل کر شائقین کو متاثر کیا۔

دوسرے دن کے نتائج کے مطابق شان نعمت (اسلام آباد) نے کامران البرٹ (خیبر پختونخوا) کو 4-3، آصف ٹوبہ (پنجاب) نے عامر سہیل (خیبر پختونخوا) کو 4-1، عبدالستار (سندھ) نے محمد احمد (پنجاب) کو 4-1، احمر طارق (پنجاب) نے سیف علی خان (بلوچستان) کو 4-0، رانا عرفان (پنجاب) نے اسد خان (بلوچستان) کو 4-0، سلطان محمد (سندھ) نے حسنین سیاب (خیبر پختونخوا) کو 4-2، علی رضا (سندھ) نے ایم عبداللہ (پنجاب) کو 4-1، احسن رمضان (پنجاب) نے شیخ محمد مدثر (اسلام آباد) کو 4-1، صہیب اسد (پنجاب) نے زیب خان (بلوچستان) کو 4-2، مبشر رضا (پنجاب) نے خضر عزیز (سندھ) کو 4-2، آکاش رفیق (خیبر پختونخوا) نے علی زمان خان (سندھ) کو 4-1، وسیم عباس (پنجاب) نے عبدالجاوید (اسلام آباد) کو 4-0، علی حمزہ (سندھ) نے محمد نسیم اختر (پنجاب) کو 4-2، حسنین اختر (سندھ) نے غلام عباس (بلوچستان) کو 4-0 اور سہیل شہزاد (سندھ) نے کامران البرٹ (خیبر پختونخوا) کو 4-2 سے شکست دی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آئی جی سندھ نے 25 نئی آپریشنل پیٹرولنگ گاڑیاں پولیس یونٹس کے حوالے کر دیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس، ٹریفک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے