کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) جس میں طلباء کی تعلیم کے فروغ اور مالی معاونت کے لیے اہم اسکالرشپ کیلئے فنڈریزنگ کی ۔ رواں سال تقریباً ڈیڑھ سو (150) طلباء کو مختلف شعبہ جات میں تعلیمی وظائف فراہم کیے جائیں گے۔ اعظم اختر صدر UKAH، ہیوسٹن ٹیکساس کے کراچی ریسٹورانٹ میں ہونے والی فنڈریزنگ بہترین ثابت ہوئی جس میں جامعہ کراچی کے طلباء کی تعلیمی معاونت اور مستقبل کے مواقع کو بڑھانے کیلئے روشنی ڈالی گئی اس موقع پر امریکا میں مقیم معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں سٹی آف شوگر لینڈ محترمہ کیرل میکن ٹوشن ۔ کونسل جنرل آف پاکستان آفتاب چوہدی۔ ایم جے خان۔ سلمان لالانی۔ محمد سعید شیخ نمایاں تھے جبکہ UKAHA کے نمائندگا اور کراچی یونیورسٹی کے فاضل وتحصیل افراد بھی شامل ہوئے۔ تقریب کا آغاز کلام پاک سے ہوا جس کے بعد امریکہ اور پاکستان کے قومی ترانے پیش کئے گئے ایسوسی ایشن کے صدر اعظم اختر نے اپنے خطاب میں گزشتہ 15 سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی انھوں نے کہا کہ یہ اسکالر شپ پروگرام 2013 سے جاری ہے جس میں کراچی یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلبا کو تعلیمی وظائف فراہم کیے جاتے ہیں، تاکہ مالی مشکلات کے باوجود باصلاحیت طلباء اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ دیگر خطاب میں سٹی آف شوگر لینڈ محترمہ کیرل میکن ٹوشن نے کہا کہ یہ ایک اسٹوڈنٹ کی نہیں بلکہ ایک جنریشن کی کفالت ہے اس نیک کام میں دل کھول کر عطیات دیجئے کونسل جنرل آفتاب چوہدری نے ایسوسی ایشن کی خدمات کو سراہا اور مکمل سپورٹ کی ہاددہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سلمان لالانی نے بھی اپنے مختصر خطاب میں پڑھائی کی اہمیت اور اسکالر شپ کی اہمیت پر زور دیا یہاں کراچی یونیورسٹی کے فارغ وتحصیل افراد نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں علامہ اقبال کی نظم ” لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری“ پڑھی گئی جس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔
Home / اہم خبریں / کراچی یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن، ہیوسٹن، ٹیکساس (USA) کے زیراہتمام سالانہ فنڈریزنگ ایونٹ شاندار انداز میں منعقد ہوا۔ اعظم اختر صدر