کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے آرٹس کونسل آف پاکستان کی جنرل باڈی کے اجلاس کی صدارت کی ۔ اس موقع پرانھوں نے ادب اورفن و ثقافت کے لئے آرٹس کونسل کی سرگرمیوں کی تعریف کی انھوں نے کہا کہ ادبی ثقافتی سرگرمیں کے فروغ کے لئے آرٹس کونسل کو فیضی رحمین وائی ایم سی اے میں اپنے پروگراموں کے لئے جب انھیں ضروت ہو گی فراہم کی جائے گی انھوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ ارٹس کونسل کی مدد کی ہے مستقبل میں بھی ان کی مدد جاری رہے گی کمشنر نے کہا کہ ارٹس کونسل آف پاکستان کو دیگر شہروں میں بھی ادبی فنی اور ثقافی سرگرمیوں کے فروغ میں اپبنا کردار ادا کرنا چاہئے ان کی مدد کرنی چاہیے ۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کراچی آرٹس کونسل کو ایک اعلی آرٹ یونیورسٹی کا درجہ دینے پر غور ہر رہا ہے ۔اس سے قبل احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل نے دنیا بھر میں اپنی ادبی و فنی سرگرمیوں کے ذریعے ملک کا نام سربلند کیا ہے۔ کراچی آرٹس کونسل میں ورلڈ کلچر فیسٹیول میں 40 ممالک نے شرکت کی۔ 100سے زائد کلچرل پرفارمنسز کی گئیں جبکہ 450 سے زائد فنکاروں نے حصہ لیا ۔اس موقع پر کراچی آرٹس کونسل کے سیکریٹری پروفیس اعجچار فاروقی دیگر گورننگ باڈی کے ارکان اور ڈپٹی کمشنر الطاف ساریو بھی موجود تھے اجلاس میں کونسل کے ارکان نے بھاری تعداد میں شرکت کی.
Home / پاکستان / کراچی آرٹس کونسل کی جنرل باڈی کا اجلاس کراچی ارٹس کونسل کو یونیورسٹی کا درجہ دینے پر غور ہو رہا ہے دوسرے شہروں میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں ارٹس کونسل مدد کرے ۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی