ایبٹ آباد,(رپورٹ، اصغر شاہ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد اعجاز خان کی جانب سے ڈی ایس پیز کے عہدے پر ترقی پانیوالے ہزارہ پولیس کے 20پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل، ڈی پی او کولئی پالس مختیار خان، ایس پی ٹریفک وارڈن عارف جاوید، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سیدمختارشاہ نے بھی شرکت کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان نے ترقی پانیوالے ڈی ایس پیز کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کااظہار کیا اور کہا کہ امید ہے اپ پہلے سے بہتر انداز میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض منصبی ادا کریں گے۔ عوام کو انصاف کی فراہمی و تحفظ کیلئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائے اور یہ ہی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے کہ ہم اپنے مسائل لیکر آنے والے عوام کے مسائل کو اچھے انداز سے حل کریں اور انکی ہر ممکنہ قانونی مدد کو یقینی بنائیں
Home / پاکستان / ڈی آئی جی کی جانب سے ڈی ایس پیز کے عہدے پر ترقی پانیوالے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب