Home / اسلام آباد / پروازوں میں تاخیر پر سیرین ائیر اور ائیر بلیو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

پروازوں میں تاخیر پر سیرین ائیر اور ائیر بلیو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

اسلام اباد، (نوپ نیوز) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ائیر اور ائیر بلیو کو پروازوں میں تاخیر اور مسافروں کے حقوق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ جمعرات کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پروازوں میں طویل تاخیر اور متعدد منسوخیوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں مسافروں کو متاثر کیا جس پر سیرین ایئر اور ایئر بلیو کو بالترتیب 2 جنوری اور15 جنوری کو نوٹس جاری کئے گئے تھے ائیر بلیو، سیرین ائیر اپنے اپنے فلائٹ آپریشنز بروقت اور باقاعدگی سے انجام دینے میں ناکام رہیں دونوں آپریٹرز نے تسلیم شدہ ریگولیٹری قوانین کو نظر انداز کیا جس سے مسافروں کے لئے خاصی مشکلات پیدا ہوئیں۔ ائیر بلیو اور سیرین ائیر کو مالی جرمانے، لائسنس کی معطلی یا منسوخی جیسے اقدامات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے طے شدہ پروازوں کی تعداد کو کم کرنے جیسے اقدامات بھی عمل میں لائے جاسکتے ہیں، دونوں آپریٹرز کو سات دن میں اپنے اپنے جوابات جمع کرانے کا کہا گیا۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی مسافروں کی آسانی، سکیورٹی اور سہولت کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تمام پروازوں کی ایس او پیز کے تحت مانیٹرنگ ہوتی ہے، پاکستان میں کسی بھی جانب سے آنے والی فضائی ٹریفک پر کوئی پابندی نہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے