Home / اہم خبریں / وزیراعلیٰ سندھ اور چینی قونصل جنرل کی ملاقات، زرعی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

وزیراعلیٰ سندھ اور چینی قونصل جنرل کی ملاقات، زرعی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور مستقبل کی شراکت داری پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو اکتوبر میں صوبہ ہوبے کے دورے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سندھ کے زرعی ماہرین کا ایک وفد جلد چین کا دورہ کرے گا تاکہ جدید زرعی ٹیکنالوجی اور کاشتکاری کے طریقوں سے استفادہ کیا جا سکے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت زرعی شعبے میں جدت، کم پانی میں زیادہ پیداوار اور نئی فصلوں کے فروغ کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور اس ضمن میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے جبکہ سندھ اور چین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے سندھ میں ملنے والی محبت، تعاون اور مہمان نوازی کو سراہا، جبکہ ملاقات کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے انہیں اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کیے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صدر آصف علی زرداری پر لکھی گئی کتاب ’’سپریم کمانڈر آف پاکستان‘‘ کی تقریب رونمائی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق ایم این اے ٹکٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے