Home / اہم خبریں / بجلی کی بندش سے کراچی کی الیکٹرک بس سروس متاثر، ہزاروں مسافر پریشان

بجلی کی بندش سے کراچی کی الیکٹرک بس سروس متاثر، ہزاروں مسافر پریشان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی میں بجلی کے بحران نے عوامی ٹرانسپورٹ نظام کو بھی متاثر کر دیا، جہاں ماڈل کالونی کے مہران ڈپو میں تین روز تک بجلی کی فراہمی معطل رہنے کے باعث 30 سے زائد الیکٹرک بسیں چارج نہ ہو سکیں۔ اس صورتحال کے بعد ای وی-1، ای وی-3 اور خواتین کے لیے مخصوص پنک بس روٹ آر-1 کی سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ حکام کے مطابق بسوں کی بندش سے روزانہ سفر کرنے والے تقریباً 13 ہزار مسافر متاثر ہوئے، جنہیں اپنے دفاتر، تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب مہران ڈپو کے اطراف کے رہائشی علاقوں میں بھی طویل بجلی بندش کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار رہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور حبس میں کئی روز تک بجلی کی عدم دستیابی نے معمولات زندگی متاثر کر دیے۔ تاہم ذرائع کے مطابق ڈپو کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے اور مسئلہ لوڈشیڈنگ نہیں بلکہ اضافی لوڈ کے باعث پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی تھا۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ بجلی بحال ہونے کے بعد الیکٹرک بس سروس جلد معمول پر آ جائے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صدر آصف علی زرداری پر لکھی گئی کتاب ’’سپریم کمانڈر آف پاکستان‘‘ کی تقریب رونمائی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق ایم این اے ٹکٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے