کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر محمود ریاض، سیکریٹری مجاہد سولنگی اور دیگر عہدیداروں نے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور (سجال) کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
مبارکباد کے پیغام میں صدر عقیل احمد، سیکریٹری محمد یوسف انجم اور خزانچی افضل افتخار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر سجاس کے صدر محمود ریاض نے کہا کہ امید ہے عقیل احمد اور محمد یوسف انجم کی قیادت میں سجال اسپورٹس جرنلسٹس کے مسائل کے حل کے لیے پہلے سے بھی زیادہ مؤثر کردار ادا کرے گی۔
سجاس کے سیکریٹری مجاہد سولنگی نے کہا کہ سجال کے عہدیداروں کا بلا مقابلہ منتخب ہونا ممبران کے ان پر غیر متزلزل اعتماد کا واضح ثبوت ہے، جو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کا اعتراف بھی ہے۔