تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید افریدی کا ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید افریدی کا ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید افریدی نے خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہماری تمام دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

جاوید افریدی نے زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کے لیے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ زلمی فاؤنڈیشن آئندہ بھی اپنی ہر ممکن مدد اور تعاون جاری رکھے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے