Home / اہم خبریں / تھائی لینڈ میں پاکستان ویمن بیس بال ٹیم کی تاریخ ساز کامیابی وومین ایشیا کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی پہلی بار برونز میڈل جیت لیا

تھائی لینڈ میں پاکستان ویمن بیس بال ٹیم کی تاریخ ساز کامیابی وومین ایشیا کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی پہلی بار برونز میڈل جیت لیا

کراچی, (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن بیس بال ٹیم نے ویمن ایشیا کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی بار برونز میڈل جیت لیا۔ تھائی لینڈ میں پاکستان ویمن بیس بال ٹیم کی یہ تاریخ ساز کامیابی ہے اور پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال و ٹیم لیڈر سید فخر علی شاہ نے میڈیا ڈائریکٹر PFB پرویز احمد شیخ سے گفتگو میں اظہار خیال کیا۔ انکا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم نے تھائی لینڈ کو 5-1 سے شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کیا اور تاریخ رقم کی۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے، جو کہ 24 اکتوبر سے 2 نومبر 2025 تک چین میں منعقد ہو گی۔ یہ چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔ ٹیم لیڈر سید فخر علی شاہ کی سپر رائونڈ میں حکمت عملی کارگر ثابت ہوئی۔ برونز میڈل میچ کے لیئے پہلے ہی کوالیفائی ہوجابے کے باعث سپر رائونڈ کے میچز کو وارم اپ کے طور پر کھیلا اور گزشتہ روز تھائی لینڈ سے شکسٹ بھی کھائی تاہم آج پوری توانائی سے کھیل کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر شوکت جاوید، چیئرپرسن وومین ونگ سادیہ علوی، سیکریٹری عائشہ ارم و دیگر عہدیداران و صوبائی کابینہ کی جانب سے ہماری باہمت اور باصلاحیت کھلاڑیوں اور کوچز اختر حسین شاہ، عمیر امداد بھٹی، زبیر وٹو، ندیم سجاد شاہ کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد قبول ہو اور امید ہے کہ ویپاکستان کا نام روشن کرنے کا سفر جاری رکھیں گے۔دریں اثناء سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینیئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ اور دیگر نے پاکستان ٹیم اور فیڈریشن کو مبارکباد دی.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے