Home / اہم خبریں / بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں کپتان شان مسعود بدستور ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ چار نئے کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی اس وقت لاہور میں جاری نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ریڈ بال کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ قومی ٹیم کا مرکزی کیمپ 27 اپریل کو کراچی میں شروع ہوگا جو یکم مئی تک جاری رہے گا، جس کے بعد ٹیم 2 مئی کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں شریک کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کے میچز مکمل کرنے کے بعد قومی کیمپ کو جوائن کریں گے۔
ٹیم مینجمنٹ میں بھی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، سابق کپتان سرفراز احمد کو بنگلہ دیش ٹور کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اسد شفیق بیٹنگ کوچ اور عمر گل بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

16 رکنی اسکواڈ میں شان مسعود، عبداللہ شفیق، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سجال کے نو منتخب عہدیداروں کو سجاس کی مبارکباد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر محمود ریاض، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے