Home / اسلام آباد / ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 88 پیسے کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 88 پیسے کمی

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 5 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کر دی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمت کے تحت ایل پی جی 201 روپے 60 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 69 روپے 44 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2,378 روپے 89 پیسے ہو گئی ہے۔

گزشتہ ماہ اکتوبر میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2,448 روپے تھی۔ نومبر کے آغاز پر ایل پی جی کی قیمتوں میں یہ کمی عوام کے لیے نمایاں ریلیف ثابت ہوگی۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے