تازہ ترین
Home / اسلام آباد / اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس، یوتھ اور نیشنل گیمز میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس، یوتھ اور نیشنل گیمز میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد، (ویب/ اسپورٹس ڈیسک) اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدر بیگم عشرت اشرف کی صدارت میں ہوا، جس میں نیشنل یوتھ گیمز اور کراچی میں ہونے والے نیشنل گیمز میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری جنرل رضوان الحق رازی اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں کھیلوں کی تنظیموں کی باقاعدہ حیثیت، رجسٹریشن اور اسلام آباد اسپورٹس بورڈ سے الحاق پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ مضبوط ٹیموں کے انتخاب، تربیت اور انتظامات پر بھی مشاورت ہوئی۔
بیگم عشرت اشرف نے کہا کہ اسلام آباد کو قومی سطح پر نمایاں مقام دلانے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں اور کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے