Home / اہم خبریں / آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کیلئے پاکستان کا 15 رکنی سکواڈ اعلان

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کیلئے پاکستان کا 15 رکنی سکواڈ اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا۔ فاطمہ ثنا پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گی۔

ایمان فاطمہ کو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ بھی اپنے کیریئر کا پہلا ون ڈے ورلڈ کپ کھیلیں گی۔

کوالیفائر سکواڈ سے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں گل فیروزہ اور نجيحہ علوی کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی، جو 16 سے 22 ستمبر تک لاہور میں شیڈول ہیں۔ جنوبی افریقہ وویمنز ٹیم 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔

ویمنز ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے 2 نومبر تک ہوگا جبکہ پاکستان کے تمام میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

قومی سکواڈ: فاطمہ ثنا (کپتان)، منیبہ علی صدیقی، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، نشرا سندھو، نتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں ۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے