Home / اہم خبریں / یومِ آزادی پر ایف کے ایکسپرٹیز تائیکوانڈو اکیڈمی میں شاندار تقریب بچوں کی پرفارمنس، والدین و میڈیا کی بھرپور پذیرائی

یومِ آزادی پر ایف کے ایکسپرٹیز تائیکوانڈو اکیڈمی میں شاندار تقریب بچوں کی پرفارمنس، والدین و میڈیا کی بھرپور پذیرائی

کراچی، (رپورٹ ذیشان حسین) یومِ آزادی کے موقع پر ایف کے ایکسپرٹیز تائیکوانڈو اکیڈمی، جمال الدین افغانی پارک میں رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی لیفٹیننٹ عاصف نعیم خان (پاکستان نیوی)، یو سی چیئرمین سلیم کبادیہ اور یو سی کونسلر بلال مہنتی تھے۔

بچوں نے بیلٹ ٹیسٹ میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کر کے حاضرین سے بھرپور داد سمیٹی۔ اس موقع پر بیلٹس، اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں جبکہ کیک کاٹنے کی تقریب نے پروگرام کو مزید یادگار بنا دیا۔

ایگزامینرز فصیح الدین، محمد طلحہ خان، منیزہ خان، اختر راحیل اور جمال نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا۔ والدین اور میڈیا کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے پروگرام کو کامیاب بنایا۔

اکیڈمی کے بانی کامران کیو۔ قریشی نے کامیاب انعقاد پر شرکاء، میڈیا اور اپنے اہلِ خانہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ پیڈل اوپن چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر، نمیر شمسی اور نتالیہ زمان فاتح قرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کے زیرِ اہتمام لیجنڈز ایرینا کراچی میں منعقدہ تین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے