Home / اہم خبریں / گل پلازہ آتشزدگی: وزیراعلیٰ سندھ کا سخت نوٹس، کمشنر کراچی کو فوری انکوائری کا حکم

گل پلازہ آتشزدگی: وزیراعلیٰ سندھ کا سخت نوٹس، کمشنر کراچی کو فوری انکوائری کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے گل پلازہ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو فوری اور شفاف انکوائری کی ہدایت جاری کردی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ آتشزدگی کی وجوہات کا تعین کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے، جبکہ متاثرہ عمارت میں فائر سیفٹی کے انتظامات کی مکمل جانچ بھی کی جائے۔ انہوں نے فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ غفلت یا لاپرواہی ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سید مراد علی شاہ نے زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید حکم دیا کہ کراچی کی تمام کمرشل عمارتوں میں فوری طور پر فائر سیفٹی آڈٹ کرایا جائے تاکہ آئندہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے