تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی نے حیدر آباد کو سسنسی خیز مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر انٹرسٹرکٹ ہاکی چیمپین جیت لی

کراچی نے حیدر آباد کو سسنسی خیز مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر انٹرسٹرکٹ ہاکی چیمپین جیت لی

کراچی, (اسپورٹس رپورٹر) کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں سندھ یوتھ اسپورٹس کے تحت منعقدہ ایس وائی ایس انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل کراچی اور حیدرآباد کے درمیان کھیلا گیا، فائنل کا آغاز شروع سے ہی دلچسپ اور سنسنی خیز ثابت ہوا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے، حیدر آباد عثمان علی نے پہلے کواٹر کے دسویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلادی تاہم کراچی نے دوسرے اور تیسرے کواٹر میں برتری ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن مخالف کے مضبوط دفاع کے باعث وہ کامیاب نہ ہوسکے ، میچ کا چوتھا کواٹر فیصلہ کن ثابت ہوا جس میں کراچی کے اشرف خان اور محمد جاوید نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول کی فیصلہ کن برتری دلادی، فائنل کے اختتام پر میئر کراچی مرتضی وہاب نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک میوزیم اینڈ آرٹ گیلری کے ٹریولنگ نمائش میں جوجٹسو کے مظاہرے نے ناظرین کو مسحور کردیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسٹیٹ بینک میوزیم اور پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن سندھ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے