کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ سیزن فور میں شریک کراچی نائٹس کی ٹیم کے لیے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔ کراچی نائٹس ٹیم کے منیجر ایم نسیم کو ہدایت دی کہ ٹیم کے لڑکوں نے ایونٹ میں اچھا پرفارم کیا تو شاندار پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو لیپ ٹاپ اور فائنل جیتنے پر پوری ٹیم کو عمرے پر بھیجا جائے گا۔ اس کے علاوہ جیت پر لڑکوں کے لیے انعامات کی بھرپور بارش کردی جائے گی ۔کراچی نائٹ کی ٹیم گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ٹیم ہے، کراچی اور صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا عزم لیے ہم ہر طرح کی سپورٹ اور تعاون کریں گے، تاکہ صحت مند معاشرے میں کھیل کو فروغ دے کر ہم ہسپتالوں کو ویران کر دیں گے۔ ٹیم منیجر ایم نسیم نے بتایا کہ شارجہ کے چھکے میں ایک رنز کے ساتھ تاریخی حصہ بننے والے سابق معروف آف ا سپنر توصیف احمد نے بھی کراچی نائٹس کے ڈریسنگ روم میں جا کر کھلاڑیوں کو ٹپس دی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو محنت اور ٹیم اسپرٹ کی تلقین کی ۔آخر میں ٹیم منیجرکراچی نائٹس ایم نسیم نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ان کا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے سو فیصد پرفارمنس دینے کا عزم دوہرایا۔
Home / اہم خبریں / کراچی نائٹس ٹیم کے لیے گورنر سندھ کی نیک خواہشات کا اظہار ٹیم کے لڑکوں کی حوصلہ افزائی کریں اور کراچی اور سندھ کا نام روشن کریں، کراچی نائٹس کے ٹیم مینجر ایم نسیم کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ہدایت