تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چوتھی امیج تورسم خان اسکواش چیمپین شپ: عبداللہ نواز اور محمد عماد فائنل میں پہنچ گئے، سیمی فائنل میں اسرار احمد اور انس علی شاہ کو شکست ، فائنل پیر کھیلا جائے گا

چوتھی امیج تورسم خان اسکواش چیمپین شپ: عبداللہ نواز اور محمد عماد فائنل میں پہنچ گئے، سیمی فائنل میں اسرار احمد اور انس علی شاہ کو شکست ، فائنل پیر کھیلا جائے گا

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) چوتھی امیج تورسم خان پی ایس اے سیٹلائٹ اسکواش چیمپئن شپ اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی تینوں کیٹگری کے فائنل پیر کو کھیلے جائیں گےٹورنامنٹ ڈائریکٹر نوید عالم کے مطابق اتوار کو پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں واپڈا کے عبداللہ نواز نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے اسرار احمد کو تین صفر سے آؤٹ کلاس کیا عبداللہ نے بتیس منٹ میں تیرہ گیارہ ، گیارہ چار اور گیارہ سات فتح حاصل کی ۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ائر فورس کے محمد عماد نے آرمی کے انس علی شاہ کو گیارہ نو اور گیارہ آٹھ سے ہرایا۔ تیسرے گیم انجری کے سبب انس علی شاہ گیم جاری نہ رکھ سکے اور دستبردار ہوگئے خواتین کیٹگری کے سیمی فائنل میں سمیرا شاہد نے وانیہ طاہر کو شکست دی نمرہ بتول نے زونیرا عمران کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔ انڈر فورٹین بوائز میں طہور طاہر نے رائد بن ذیشان کو مات دی۔ فضل رحمن نے سدیس پراچہ کو ہٹاکر فائنل میں جگہ بنائی۔ ایک ہزار ڈالر انعامی رقم کے ایونٹ میں تمام فائنل مقابلے پیر کو کھیلے جائیں گے ۔ سہ پہر تین بجے انڈر فورٹین بوائز، چار جے خواتین اور پانچ بجے مردوں کے مقابلے ہوں گے ۔ سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان اور امیج پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد احمد تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے