کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) 35ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے 71 گولڈ میڈلز کے ساتھ مجموعی برتری مزید مستحکم کرلی ہے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ میڈل ٹیبل کے مطابق آرمی 71 گولڈ، 29 سلور اور 18 برانز میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
واپڈا 27 گولڈ، 17 سلور اور 19 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرا جبکہ پاکستان نیوی 10 گولڈ، 9 سلور اور 12 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے پاکستان ایئر فورس نے 5 گولڈ، 6 سلور اور 7 برانز میڈلز کے ساتھ چوتھی اور ایچ ای سی نے 5 گولڈ، 21 سلور اور 27 برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔
پنجاب 5 گولڈ، 15 سلور اور 24 برانز میڈلز کے ساتھ چھٹے، سندھ 2 گولڈ، 12 سلور اور 21 برانز کے ساتھ ساتویں جبکہ خیبر پختونخوا 2 گولڈ، 6 سلور اور 18 برانز کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے میڈل ٹیبل کے مطابق بلوچستان نے 5 سلور اور 7 برانز، ریلویز نے 3 سلور اور 13 برانز، اسلام آباد نے 1 سلور اور 2 برانز، پولیس نے 14 برانز، گلگت بلتستان نے 2 جبکہ آزاد جموں کشمیر نے 1 برانز میڈل اپنے نام کیا ہے۔