کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) روشنیوں کے شہر میں کرکٹ کے شاندار میلے کا زبردست میدان سج گیا۔جہاں پاکستانی سپر اسٹارز نے بھی اپنا جلوہ دکھایا۔كینگز کراچی پریمیئر لیگ کے چیئرمین معیز بن زاہد اور ان کی ٹیم جن میں مینجنگ ڈائریکٹر کے پی ایل حرا سومرو،پریسیڈنٹ کے پی ایل اور سابق کپتان یونس خان ڈائریکٹر ٹورنامنٹ کراچی پریمیر لیگ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر حسن علی اور جنرل سیکرٹری فواد منیر اور دیگر کی انتک محنت بالاخر رنگ لے آئی۔کراچی پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا میلہ نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں سجا ایونٹ کے پہلے دن میں خالد لطیف،سہیل خان اور عثمان طارق جیسے ستارے بھی جلوہ گر ہوئے اس موقع پر ایونٹ کے پہلے روز دو مقابلے کھیلے گئے پہلے مقابلے میں فیڈرل بی ایریا ٹائیگرز نے ملی ڈولفن کو 24 رنز سے مات دی جبکہ دوسرے مقابلے میں گلشن اسٹائلنس نے جوہر بیئرز کو چار وکٹوں سے شکست دی.
Home / پاکستان / كینگز کراچی پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا شاندار آغاز چیئرمین کے پی ایل معیز بن زاہد کی کاوش رنگ لے آئی