تازہ ترین
Home / اہم خبریں / قومی ہاکی ٹیم کی پی سی بی چئیرمین محسن نقوی سے ملاقات

قومی ہاکی ٹیم کی پی سی بی چئیرمین محسن نقوی سے ملاقات

لاہور: (اسپورٹس ڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں ٹیم کے کپتان عماد بٹ کی قیادت میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو 8 برس بعد ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی اور ان کی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔
چئیرمین پی سی بی نے اعلان کیا کہ جو ہاکی کھلاڑی جاب نہیں کر رہے ان کے لئے ملازمتیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ زخمی کھلاڑیوں کا علاج بھی پی سی بی کے زیرِ انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ فٹنس اور میڈیکل کے حوالے سے مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی اور پی سی بی ہمیشہ کی طرح ہاکی ٹیم کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ چئیرمین محسن نقوی کی حمایت نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور مشکل وقت میں ٹیم کے ساتھ کھڑے ہونے پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، چیف فنانشل آفیسر اور دیگر تمام ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیرِ اہتمام موہاٹہ پیلس میوزیم کا مطالعاتی دورہ، اراکین اور اہلِ خانہ کی بھرپور شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر): کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیرِ اہتمام اتوار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے