دوحہ، (اسپورٹس ڈیسک ) قومی ویمنز فٹبال ٹیم کل (7 دسمبر) کو دوحہ کے اسپائر زون میں سعودی عرب کے خلاف فیفا ویمنز انٹرنیشنل فرینڈلی میچ کھیلے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا. ہیڈ کوچ عدیل رزقی کی نگرانی میں قومی ٹیم نے دوحہ میں تین دن ٹریننگ کی۔ قومی ٹیم نے اپنا آخری میچ دو ماہ قبل ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024 میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا۔ عدیل رزقی نے کہا کہ کیمپ میں تمام کھلاڑی انجری سے محفوظ ہیں اگرچہ اس میچ کے لیے ہمیں بہت کم ٹریننگ کا موقع ملاہے، لیکن ٹیم نے زبردست عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ کچھ اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں دوسری کھلاڑیوں کو بھی آزمانے کا موقع ملے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود، ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں اور پاکستان کا نام روشن کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
Home / اہم خبریں / قومی ویمنز فٹبال ٹیم 7 دسمبر کو دوحہ کے اسپائر زون میں سعودی عرب کے خلاف فیفا ویمنز انٹرنیشنل فرینڈلی میچ کھیلے گی