سوڈان، (ویب ڈیسک) سوڈان کے جنوبی کوردفان کے قصبے کلوگی میں ایک اسپتال اور کنڈرگارٹن پر ڈرون حملے میں 63 بچوں سمیت 114 افراد جان بحق ہو گئے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبرییسیس نے اس حملے کو "بے معنی اور ظالمانہ” قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔
حملے کا الزام نیم فوجی ملیشیا ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) پر عائد کیا گیا ہے، جو 2023 سے جاری خانہ جنگی میں سوڈانی فوج کے خلاف لڑ رہی ہے۔ اسی دوران RSF نے ملک کے سب سے بڑے تیل کے ذخیرے، ہیجلیگ آئل فیلڈ، پر قبضے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق 2023 سے جاری جھڑپوں میں اب تک سوڈان میں 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملک میں انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور شہری علاقوں میں حملوں سے عام لوگوں کی زندگی مزید خطرے میں ہے۔