کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) جامعہ این ای ڈی کراچی کے وائس چانسلر سروش حشمت لودھی کی مدت ملازمت کے اختتام کے بعد ڈاکٹر نعمان احمد کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ۔ قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد بحیثیت ڈین آرکیٹکچر اینڈ سائنس کے شعبے سے وابسطہ ہیں اور جامعہ میں گزشتہ ۲۵ سال سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں آپ نے ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی ۔آپ نے بی ای آرکیٹکچر ڈاود اننجنئیرننگ کالج سے کیا،جبکہ ترکی سے ماسٹر آف سٹی پلاننگ کی ڈگری حاصل کی ،انتہائی سادہ طبعیت کے مالک ڈاکٹر نعمان احمد نے ہاروڈ یونیورسٹی اف کیمرج امریکہ سے پوسٹ گریجویٹ سرٹیفکیٹ حاصل کیا ، اور تعلیم کا یہ نہ روکنے والا یہ سلسلہ جاری رہا آپ نےسن ۲۰۰۵ میں یو کے سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ، اور سن۲۰۰۰ میںجامعہ این ای ڈی سے منسلک ہوئے ،آپکی ۲۵ سال کی خدمات سنیئریٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے ، ڈاکٹر نعمان احمد کو بطور قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہےوائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جامعہ این ای ڈی کے مختلف شعباجات کی جا نب سے ڈاکٹر نعمان احمدکے لیے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے ، اس موقع پر ڈاکٹر علی حسن محمود (ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ اسٹوڈینس آفیئرز) ،ڈاکٹر طارق علی گجر (منیجر اسپورٹس )محترمہ فرہیہ فہمین مقصود (ڈپٹی کنٹرولر آف اسٹوڈینس آفیئرز ) ،کیوان لور (ڈپٹی کنٹرولر ) اور اسسٹنٹ کنٹرولر تنویر احمد نے و ائس چانسلر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد اور گلدستہ پیش کیا۔
Home / اہم خبریں / جامعہ این ای ڈی کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی مدت ملازمت کے اختتام کے بعد ڈاکٹر نعمان احمدنے قائم مقام وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالیا مبارکباد کا سلسلہ جاری