تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھارت کی آبی جارحیت ناقابل برداشت، پاکستان قوم متحد ہے۔ سلمان مجاہد ایڈوکیٹ

بھارت کی آبی جارحیت ناقابل برداشت، پاکستان قوم متحد ہے۔ سلمان مجاہد ایڈوکیٹ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی، ایڈوکیٹ ہائیکورٹ اور صدر جوناگڑھ اسٹیٹ لائرز فورم سلمان مجاہد ایڈوکیٹ نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں جاری آبی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں حالیہ بے قابو سیلاب کسی قدرتی حادثے کے بجائے بھارت کی سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے، جس سے خطرناک صورتحال جنم لے سکتی ہے۔

سلمان مجاہد نے کہا کہ بھارت دانستہ طور پر پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کھلی آبی دہشت گردی کر رہا ہے، لیکن پاکستانی قوم اپنی جرات، عزم اور اتحاد سے ایک بار پھر بھارت کو شکست فاش دے گی۔

انہوں نے کہا کہ مشکل اور امتحان کی اس گھڑی میں پوری قوم اپنے سیلاب متاثرہ بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ متاثرین کے لیے حکومت پاکستان، پاک افواج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) فوری اور بھرپور امدادی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں جو لائقِ تحسین ہیں۔

سلمان مجاہد نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کی متاثرین کی بحالی اور ریلیف آپریشنز قابلِ ستائش ہیں، جنہیں پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ افواج پاکستان اور پوری قوم اتحاد و یکجہتی کے ساتھ بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی کے لیے بڑی خوشخبری، ڈبل ڈیکر بسیں بندرگاہ پہنچ گئیں جلد سڑکوں پر نظر آئینگی۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے