Home / اہم خبریں / پاکستان کی شارجہ میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست

پاکستان کی شارجہ میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست

شارجہ، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان نے شارجہ میں جاری ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دے کر لگاتار دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ اس فتح کے ساتھ کپتان سلمان آغا کی قیادت میں قومی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز بنائے۔ اوپنر صائم ایوب نے شاندار 69 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا، جبکہ نوجوان بلے باز حسن نواز نے برق رفتار 56 رنز بنا کر مجموعے کو مزید تقویت دی۔ تاہم درمیانی اوورز میں وکٹوں کے نقصان کے باعث پاکستانی ٹیم اننگز کے اختتام تک آل آؤٹ ہوگئی۔ یو اے ای کی جانب سے جنید صدیق اور صغیر خان نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی جانب سے محمد وسیم نے 33 اور خان نے 70 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت ضرور دکھائی لیکن رن ریٹ کے دباؤ کو برقرار نہ رکھ سکے اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 176 رنز بنا سکی۔ پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر حسن علی سب سے کامیاب رہے، جنہوں نے 47 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کی جانب سے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں متوازن کارکردگی دیکھنے میں آئی۔ صائم ایوب کی پراعتماد اننگز اور حسن علی کی نپی تلی بولنگ میچ کے اہم لمحات ثابت ہوئے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے