Home / اہم خبریں / اقبال میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت مستحقین میں راشن کی تقسیم

اقبال میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت مستحقین میں راشن کی تقسیم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اقبال میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مستحق افراد اور سفید پوش گھرانوں کے لیے سالانہ راشن تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹرسٹ کی ڈائریکٹر سیدہ عنیرا ماہین نے 100 سے زائد مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے چیئرمین مقصود احمد، وائس چیئرپرسن فریحہ فہمین اور میڈیا منیجر کاشف احمد فاروقی بھی موجود تھے۔

اقبال میموریل ویلفیئر ٹرسٹ 1997 سے پروفیسر اقبال احمد کی یاد میں قائم ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت دکھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہے۔ ادارہ خصوصی اور غریب بچوں کی تعلیم و تربیت، صحت اور غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ مستحق افراد کی مالی و سماجی معاونت کے لیے بھی سرگرم عمل ہے۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی سیدہ عنیرا ماہین نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر ضرورت مند اور خصوصی بچوں کی مدد پہلے سے زیادہ اہم ہو گئی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عید کے بعد خصوصی افراد اور مستحق بچوں کے لیے عید ملن پارٹی کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں تحائف تقسیم کیے جائیں گے۔

انہوں نے مخیر حضرات، کمپنیوں اور مختلف اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس فلاحی سرگرمی میں تعاون کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ خصوصی بچوں اور مستحق خاندانوں تک خوشیاں پہنچائی جا سکیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے