کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے صحافیوں کے خلاف جرائم میں استثنیٰ کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوری نظام کی مضبوطی کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے ہمیشہ آزادی اظہار اور میڈیا کے حقوق کے فروغ کے لیے قانون سازی میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے، جبکہ صحافیوں پر حملے معاشرتی انصاف اور جمہوریت پر وار کے مترادف ہیں۔
اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ آزادی صحافت کے بغیر جمہوریت کا تصور ادھورا ہے۔ ان کے مطابق صحافی سماج کی آنکھ اور آواز ہیں، ان کا احترام اور تحفظ لازم ہے۔ سید اویس قادر شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ آزادی اظہار اور صحافیوں کے حقوق کی محافظ رہی ہے۔