تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کا ملک کے مختلف حصوں میں سیلابی تباہی پر اظہار افسوس

اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کا ملک کے مختلف حصوں میں سیلابی تباہی پر اظہار افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور جانی نقصان پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بونیر میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرہ خاندانوں کے غم میں پورا ملک برابر کا شریک ہے۔

اویس قادر شاہ نے کہا کہ قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے مربوط اور طویل المدتی حکمت عملی ناگزیر ہے، تاکہ آئندہ ایسے نقصانات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ اضلاع میں فوری ریلیف اور بحالی کے اقدامات کئے جائیں اور وفاقی و صوبائی حکومتیں متاثرہ عوام کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دینا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیرِ اہتمام موہاٹہ پیلس میوزیم کا مطالعاتی دورہ، اراکین اور اہلِ خانہ کی بھرپور شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر): کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیرِ اہتمام اتوار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے