تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل میں حمیرا گل تشنہ کے شعری مجموعے "رودالی” کی پروقار تقریبِ رونمائی

آرٹس کونسل میں حمیرا گل تشنہ کے شعری مجموعے "رودالی” کی پروقار تقریبِ رونمائی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی ادبی کمیٹی "شعر و سخن” کے زیرِ اہتمام شاعرہ حمیرا گل تشنہ کے شعری مجموعے "رودالی” کی تقریبِ رونمائی حسینہ معین ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت معروف شاعر و ماہرِ تعلیم ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے کی، جبکہ منور سعید، سلمان ثروت، وضاحت نسیم، ناصرہ زبیری، آرٹس کونسل کے ایڈمن ڈائریکٹر شکیل خان اور شاعرہ حمیرا گل تشنہ نے اظہارِ خیال کیا۔ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے کہا کہ ادب، کتاب اور مطالعے کا فروغ معاشرے کی فکری ترقی کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ حمیرا گل تشنہ کا ادبی سفر خاندانی علمی و ادبی روایت کا تسلسل ہے اور ان کا شعری مجموعہ معیار، پیشکش اور فکر کے اعتبار سے قابلِ تحسین ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حمیرا گل تشنہ کی شاعری کو حساسیت، فکری جرات، عصری شعور اور انسانی جذبات کی مؤثر ترجمان قرار دیا۔ شاعرہ حمیرا گل تشنہ نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر صدر آرٹس کونسل احمد شاہ، مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سینئر اہلِ علم و ادب کی صحبت ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے اپنا منتخب کلام پیش کیا، جسے حاضرین نے بھرپور داد دی، جبکہ شکیل خان نے کہا کہ آرٹس کونسل ادب، فن اور ثقافت کے فروغ کے لیے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے اہلِ قلم کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

روہڑی میں ایکسائز کی بڑی کارروائی گاڑی سے 20 کلو اعلیٰ معیار کی چرس برآمد ایک ملزم گرفتار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے