کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار و عشائیہ کا اہتمام جون ایلیا لان میں کیا گیا جس میں صحافی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اراکین گورننگ باڈی کے ہمراہ صحافیوں کو خوش آمدید کہا اور اتنی بڑی تعداد میں افطار و عشائیہ میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے مزید کہا کہ آرٹس کونسل کا اتنااونچائی پر جانے میں میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے ، پاکستان کامنفی چہرہ ساری دنیا میں جاتا ہے تو دوسری جانب آرٹس کونسل مثبت چہرہ دکھاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کے آئین میں اعتراض کیا گیا تھا کہ صحافی آرٹس کونسل کا ممبر کیوں ہے؟ تو ہم نے جواب دیاکہ جو صحافی ثقافت کی خدمت کرتا ہے اور آرٹ اور فن کو ساری دنیا میں روشناس کرتا ہے ایسے صحا فیوں کو آرٹس کونسل کی ممبر شب دینی چاہیے ، افطار وعشائیہ میں صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ ، سیاسی رہنما نثار کھوڑو ،سعید غنی،صدر پریس کلب فاضل جمیلی، سیکریٹری آرٹس کونسل اعجاز فاروقی،آرٹس کونسل ڈستڑکٹ سینٹرل کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر بشیر خان سدوزئی ،ہما میر ،عبداللہ سلطان،غازی صلاح الدین، ڈاکٹر ایوب شیخ و دیگر اراکین گورننگ باڈی سمیت صحافی مظہر عباس، اے پی کے محمد فاروق ، اے ایچ علاوالدین خانزادہ ، این این آئی کے عبدالرحمن سمیت الیکٹرانک ،پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے افطارو عشائیہ میں شرکت کی۔
Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار و عشائیہ کا اہتمام