تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: بھارت ویمنز نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: بھارت ویمنز نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی

کولمبو (ویب اسپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بھارت ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز کو 88 رنز سے ہرا دیا۔ اس سے قبل پاکستان کو پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

اتوار کو پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم 50 اوورز میں 247 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 43 اوورز میں 159 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

بھارت کی جانب سے ہرلین دیول نے 46، ریچا گھوش نے ناقابلِ شکست 35، جبکہ جمائما راڈریگز نے 32 رنز بنائے۔ ڈیانا بیگ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 69 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں اور ون ڈے و ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔ فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی اننگز میں اوپنر سدرہ امین نمایاں رہیں، جنہوں نے 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ نتالیہ پرویز نے 33 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑی بڑی شراکت قائم نہ کرسکیں۔ بھارت کی کرانتی گاؤد نے 20 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ دیپتی شرما نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم اب اپنا اگلا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول شاندار انداز میں اختتام پذیر، 70 تعلیمی اداروں کے ساڑھے سات ہزار طلبہ کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے