تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عورت اور بچے ہماری سوسائٹی کے کمزور پہلو ہیں، اور ایسے کمزور پہلو پر ہمیں زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن

عورت اور بچے ہماری سوسائٹی کے کمزور پہلو ہیں، اور ایسے کمزور پہلو پر ہمیں زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈی آئی جی میرپورخاص رینج زولفقار لاڑک کی ہدایات پر میرپورخاص ایس ایس پی آفس میں ایک پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا موضوع عورتوں اور بچوں کے حقوق، خودکشی، خواتین اور بچوں سے متعلق درپیش مسائل تھے، سیمینار میں ایس ایس پی میرپورخاص، وکلا صاحبان، پراسیکیوٹر، نمائیندہ سوشل ویلفیئر، سوشل میڈیا پرسن، پولیس افسران، سول سوسائٹی ممبرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن نے آنے والے مہمان گرامی کو خوش آمدید کہا۔ مہمان سول سوسائٹی ممبر کاشف بجیر نے عورتوں اور بچوں کے حقوق، خودکشی کے بڑھتے ہوۓ رجحان اور عوامل، خواتین اور بچوں سے متعلق درپیش مسائل، عورتوں اور بچوں سے ہونے والے دہرے رویہ پر روشنی ڈالی اور اسکے سدباب کو اجاگر کیا، ایس ایس پی میرپورخاص نے پولیس افسران کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورت اور بچے ہماری سوسائٹی کے کمزور پہلو ہیں، اور ایسے کمزور پہلو پر ہمیں زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مہمان ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر صلاح الدین شیخ، سعید ذاکر حسین نے قانونی پیچیدگیوں اور ان کے سدباب پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن نے عورتوں اور بچوں کے حقوق اور اس سلسلے میں ہونے والی قانون سازی کے بارے میں آگاہی دی اور اس بات کا عزم دہرایا کے میرپورخاص پولیس اس سلسلے میں مختلف پہلوؤں پر کام کر رہی ہے تاکہ مستقبل قریب میں اس سوسائٹی کے دو اہم ستونوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا موجودہ قوانین کی روشنی میں فی الفور ازالہ کیا جا سکے۔ تقریب کے اختام پر ایس ایس پی میرپورخاص نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے