کراچی (رپورٹ : ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط گیا رکن سندھ اسمبلی نے خط کے متن میں کہا کہ قیوم آباد نالہ اور نالے کے اطراف سڑک کی تعمیر کے لیے اقدامات کیے جائیں پی پی کے صفائی مہم کے دوران نالے کے اطراف سڑک کی تعمیر کا وعدہ کیا گیا تھا علاقہ مکین شدید اذیت میں مبتلاء ہیں، بار بار سڑک کی تعمیر کیلئے سوال پوچھتے ہیں سڑک پر ٹریفک حادثات بھی معمول بن گئے ہیں وزیر اعلیٰ اور وزیر بلدیات سڑک کی تعمیر کیلئے جلد از جلد اقدامات کریں، علاوہ اذیں رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے سندھ میں صحت کی سہولیات سے متعلق پی پی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل میں کہا کہ سندھ میں اگر صحت کی سہولیات مثبت ہوتی تو تھر میں بچوں کی اموات نہ ہوتی عوام کی صحت کے محافظ آج تک 1 ارب کے فش پونڈ کا حساب نہیں دے سکے سندھ حکومت کے اینٹی ریبیز سینٹر بھی راشن کی طرح ہیں جو کسی کو دکھائی نہیں دیتے راجہ اظہر نے مزید کہا کہ وفاق دشمنی میں سندھ حکومت صوبے کی عوام کو صحت کی جدید سہولیات دینے کی بھی مخالف ہے سندھ حکومت صوبے کے ہسپتالوں میں امل عمر ایکٹ 2019 پر آج تک عملدرآمد نہیں کرواسکی سندھ حکومت کی سرپرستی میں عوام اپنی زندگیاں سے محروم ہورہے ہیں پی پی صوبے کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہوچکی ہے پی پی کے تمام رہنماؤں نے میں نہ مانوں کی رٹ لگائی ہوئی ہے تحریک انصاف جلد صوبے کے عوام کو پی پی کے جبر سے آزاد کروائے گی علاوہ ازیں گزشتہ روز رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے پی ایس 97 کے علاقے ضیاء کالونی، اللہ والا ٹاؤن اور الطاف ٹاؤن میں ایم این اے کے ترقیاتی فنڈز سے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر علاقہ مکینوں کی جانب سے خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا علاقہ مکینوں کی جانب سے تحریک انصاف کے اقدامات کو سراہا گیا علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سالوں سے علاقے میں ترقیاتی کام نہیں کروایا گیا پی ٹی آئی رہنماؤں کے تعاون کے مشکور ہیں اس موقع پر راجہ اظہر نے کہا کہ حلقے کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، شہر کی رونقیں بحال کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔