Home / اہم خبریں / گرین لائن بسں منصوبے کا افتتاح کب ہوگا، منصوبہ شروع ہونے سے قبل ہی آٹو میٹک دروازے خراب، لفٹ وغیرہ میں زنگ لگ رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق سندھ

گرین لائن بسں منصوبے کا افتتاح کب ہوگا، منصوبہ شروع ہونے سے قبل ہی آٹو میٹک دروازے خراب، لفٹ وغیرہ میں زنگ لگ رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق سندھ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان مسلم لیگ (ق) سند ھ کے صدر محمد طارق حسن اور جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کی عوام میں ایک بار پھر عصبیت و لسانیت کو پروان چڑھانے کے حربے استمعال کیئے جا رہے ہیں جسکی شدید مذمت کرتے ہیں یہ باتیں انہوں نے صارفین الائنسں کے محمد زین خان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے کیا طارق حسن و کنورارشد علی خان نے کہا کہ صوبہ سندھ بلخصوص کراچی کے عوام کو بنیاوی سہولتوں سے محروم رکھنا منظم سازش معلوم ہوتا ہے پبلک ٹرانسپورٹ ناپید ہوچکی ہے اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جارہی جبکہ کراچی گرین لائن بسں کا منصوبہ بھی ٹال مٹول کے باعث شروع نہیں ہو پا رہا ہے اور یہ صورتحال یہ ہے کہ گرین لائن منصوبہ شروع ہونے قبل ہی اسکے آٹومیٹک دروازے خراب، لفٹ اور اسکیلیٹرز کو زنگ لگ گیا اس غفلت و لاپروائی کو چھپانے کیلئے سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی اور ٹھیکیدار نے معاملے پر چپ سادھ لی ہے کراچی کے شہری تقریبا 5 سال سے منصوبے کی تکمیل کے منتظر ہیں آخر قومی دولت کے ضائع ہونے اور گرین لائن بسں منصوبے پر سست روی کا جواب کون دیگا اور اسکا افتتاح کب ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے