تازہ ترین
Home / Home / یونیک کڈز گرامر گروپ آف سکولز کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا شاندار انعقاد،

یونیک کڈز گرامر گروپ آف سکولز کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا شاندار انعقاد،

 

بانی NUJ محمد احسان مغل، سید صائم علی شاہ، سید شہزاد حسین شاہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت

لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق یونیک کڈز گرامر گروپ آف سکولز کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ طلبہ و طالبات نے تقاریر، ٹیبلوز اور ملی نغموں کے ذریعے اپنی تعلیمی اور تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ تقریب میں اساتذہ، والدین، سیاسی و سماجی اور صحافتی شخصیات چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل، سید شہزاد حسین شاہ، بانی پیس میڈیا ایسوسی ایشن سید صائم علی شاہ، انچارج پروگرام محمد شاہد، پرنسپل پیس اسلامک سکول اینڈ صدیقی سائنس اکیڈمی احسن صدیقی، پرنسپل پنجاب سٹینڈرڈ سکول محمد سہیل، پرنسپل ایکسیلنٹ سکول محمد بلال نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔ مزید مہمانانِ گرامی میں سید اشتیاق شاہ، سر عمر، سر علی، رانا آصف، حاجی اللہ دتہ، حاجی غفار، میاں صابر، قاری محمد اعظم، قاری عارف، قاری نور، پرنسپل لاہور سکول سسٹم بیگم و سید الطاف حسین شاہ، پرنسپل رووٹ سکول ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر زاہدہ عمران، ڈاکٹر صحر، ملک ریاض، رانا اعجاز، رانا سلیم، عمران بھٹی، رانا عظیم، رانا سعد، بابو وکٹر مسیح، میاں صابر، چوہدری منیر عرف بلا، محمد ارسلان، محمد رضوان، ملک عثمان، بلال مغل کے علاوہ معزز مہمانوں اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بچوں کی کارکردگی کو سراہا۔ دی یو کے گروپ آف سکولز کے سی ای او، رانا فیاض اسماعیل نے اس موقع پر کہا کہ ایسے پروگرام طلبہ میں اعتماد، نظم و ضبط اور مثبت سوچ پیدا کرتے ہیں۔ آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

 

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پنجاب کے سراپا احتجاج ملازمین کا اپنی ماں کے نام اہم پیغام

ساہیوال (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) پنجاب کے سراپا احتجاج ملازمین اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے