تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سعودی عرب کے ماہر انجینئر کا علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں خصوصی سیمینار

سعودی عرب کے ماہر انجینئر کا علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں خصوصی سیمینار

کراچی، (رپورٹ: ذیشان حسین) علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (AIT) کے شعبہ الیکٹریکل کے زیرِ اہتمام ’’ٹیسٹنگ اینڈ کمیشننگ آف اے سی مشینز (ٹرانسفارمر)‘‘ کے موضوع پر خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں سعودی عرب کی گریس پلس کنٹریکٹنگ کمپنی سے وابستہ ٹیسٹنگ انجینئر محمد معید نے طلبہ کو ٹرانسفارمرز کی جدید ٹیسٹنگ، کمیشننگ، حفاظتی معیارات اور بجلی کے نظام کی مؤثر کارکردگی سے متعلق تکنیکی معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے اپنے عملی تجربات کی روشنی میں ٹرانسفارمرز کی درست جانچ اور محفوظ بجلی کی ترسیل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر پرنسپل انجینئر ڈاکٹر محمد کاشف شیخ نے کہا کہ ادارے کا مقصد طلبہ کو جدید فنی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ صنعتی شعبے کے تقاضوں پر پورا اتر سکیں، جبکہ سربراہ شعبہ الیکٹریکل انجینئر اکرام علی نے کہا کہ الیکٹریکل ٹیکنالوجی صنعتی ترقی اور توانائی کے مستحکم نظام میں کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ سیمینار میں طلبہ نے بھی سوالات کیے اور عملی معلومات حاصل کیں، جبکہ اختتام پر پرنسپل ڈاکٹر محمد کاشف شیخ اور انجینئر اکرام علی نے مہمان مقرر محمد معید کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ صوفیوں اور امن و محبت کی دھرتی ہے، اس کی وحدت اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سید محمد منیر شاہ

سکرنڈ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے