تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جامعہ کراچی کے لاء کالجز کے سیکنڈ ایئر نتائج میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم, سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور ایچ ای سی کے نمائندے کمیٹی میں شامل

جامعہ کراچی کے لاء کالجز کے سیکنڈ ایئر نتائج میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم, سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور ایچ ای سی کے نمائندے کمیٹی میں شامل

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) جامعہ کراچی نے الحاق شدہ لاء کالجز کے سیکنڈ ایئر کے امتحانی نتائج اور مارکس شیٹس میں مبینہ غلطیوں اور بے ضابطگیوں سے متعلق شکایات کا جائزہ لینے کے لیے تین رکنی آزاد تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں جسٹس (ر) ضیا پرویز، جسٹس (ر) ندیم اختر اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈاکٹر نذیر حسین شامل ہیں کمیٹی تمام متعلقہ فریقین کے مؤقف، امتحانی ریکارڈ اور دستیاب شواہد کی جانچ پڑتال کے بعد اپنی رپورٹ جامعہ کراچی کی انتظامیہ کو پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق بعض طلبہ نے شکایت کی تھی کہ امتحانات میں کامیابی کے باوجود جاری کردہ مارکس شیٹس میں انہیں ناکام ظاہر کیا گیا، جس پر متاثرہ طلبہ نے اسکروٹنی کی درخواستیں بھی جمع کرائی تھیں تحقیقاتی کمیٹی طلبہ، جوابی کاپیاں جانچنے والے اساتذہ اور متعلقہ امتحانی حکام سے ملاقاتیں کرے گی، جبکہ شعبہ امتحانات کا دورہ کرکے ناظم امتحانات اور دیگر افسران سے بھی معاملے کی تفصیلات حاصل کرے گی کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ 4 نومبر کو دوپہر 12 بجے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگا علاوہ ازیں الحاق شدہ لاء کالجز کے لیے سالانہ تدریسی اور امتحانی سرگرمیوں پر مشتمل جامع تعلیمی کیلنڈر تیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جسے رواں ماہ اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا جامعہ کراچی کے مطابق ان اقدامات کا مقصد امتحانی نظام میں شفافیت، میرٹ اور جواب دہی کو یقینی بنانے کے ساتھ طلبہ کی شکایات کا منصفانہ اور مؤثر ازالہ کرنا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ یوتھ کارڈ کا اجرا رواں ماہ ہوگا، بلاول بھٹو زرداری افتتاح کریں گے، پہلے مرحلے میں ایک لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار، فنی تربیت اور کاروبار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے