تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ اسپیشل گیمز 2026 کا سکھر میں آغاز 800 سے زائد خصوصی کھلاڑی شریک، وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے تین روزہ ایونٹ کا افتتاح کردیا خصوصی افراد کو بھی سندھ یوتھ کارڈ دینے کا اعلان

سندھ اسپیشل گیمز 2026 کا سکھر میں آغاز 800 سے زائد خصوصی کھلاڑی شریک، وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے تین روزہ ایونٹ کا افتتاح کردیا خصوصی افراد کو بھی سندھ یوتھ کارڈ دینے کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کے زیرِ اہتمام تین روزہ سندھ اسپیشل گیمز 2026 کا سکھر اسپورٹس کلب میں باقاعدہ آغاز، صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے افتتاحی تقریب میں گیمز کا افتتاح کیا تقریب میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، سیکریٹری ڈی پی ڈی طحہٰ فاروقی، ڈائریکٹر کھیل اسد اسحاق، کمشنر سکھر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی سندھ اسپیشل گیمز 6 نومبر تک جاری رہیں گے، جن میں صوبے بھر سے 800 سے زائد خصوصی کھلاڑی 10 سے زائد کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں ان میں 550 کھلاڑی بااختیار افراد کیٹیگری جبکہ 250 اوپن کیٹیگری میں حصہ لے رہے ہیں۔ خصوصی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف اسٹالز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر سردار محمد بخش مہر نے اعلان کیا کہ سندھ حکومت سندھ یوتھ کارڈ کی سہولت خصوصی افراد کو بھی فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی کھلاڑی ہمارے صوبے اور ملک کا سرمایہ ہیں اور یہی باصلاحیت نوجوان مستقبل میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی جانب سے بھارت کو شکست دینے کو بھی قابلِ فخر قرار دیا۔

وزیر کھیل سندھ نے اپنے خطاب میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے کھلاڑیوں کے انتخاب کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے نوجوانوں میں کرکٹ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، انہیں آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتیں منوانے کے بھرپور مواقع ملنے چاہئیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ کرکٹ میں کھلاڑیوں کا انتخاب ان کی کارکردگی کے بجائے دیگر بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، جبکہ عمدہ پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو نظرانداز کرنا مناسب نہیں۔ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ کرکٹ کا نظام ایسے افراد کے سپرد ہونا چاہیے جو اس کھیل کی مکمل سمجھ رکھتے ہوں۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ سندھ حکومت آئندہ سال سندھ اسپیشل گیمز حیدرآباد میں منعقد کرے گی، جبکہ آئندہ ماہ سندھ گیمز کی میزبانی سکھر کرے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آج ٹی وی کے دفتر کے باہر کے یو جے دستور کا احتجاج، تنخواہوں کی ادائیگی اور برطرف ملازمین کی بحالی کا مطالبہ، میڈیا ہاؤسز میں جبری برطرفیاں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کسی صورت قبول نہیں صحافیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، نصراللہ چوہدری اور ریحان خان چشتی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے