نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمدعلی ملک) مورو سے کوہ مری گھومنے جانے والے مورو کے دو نوجوان اور ڈراٸیور حادثے کا شکار، تفصیلات کے مطابق مورو سے کوہ مری گھومنے کے لیے جانے والے دو نوجوان حمزہ میمن اور عاقب ميمن سميت ڈرائيور جانبحق ہوگیا۔ جس کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔ جبکہ جانبحق ہونے والوں کی نعشیں وہاں کے مقامی ہسپتال میں منتقل کی گئی ہیں۔ جہاں تمام قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ نوجوان کچھ روز قبل کوہ مری گھومنے گئے تھے اور حادثہ پيش آیا۔ جبکہ ورثاء کی جانب سے دونوں نوجوانوں کی نعشیں لانے کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔