تازہ ترین
Home / Home / بھارت کا غرور خاک آلود ۔۔۔ تحریر : ارم غلام نبی

بھارت کا غرور خاک آلود ۔۔۔ تحریر : ارم غلام نبی

پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی عوام اپنے آپس کے اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح منجمد نظر آئی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سب مسلمان ایک جان ہیں۔ بھارت کو بہت غرور تھا اپنے رافیل طیاروں پر ، براہموس میزائلوں پر اور ایس 400 دفاعی نظام پر مگر اللہ پاک کی مدد سے پاکستان نے اس کا یہ غرور ایک ہی ضرب میں ملیامیٹ کر دیا۔ پاکستانی جانبازوں نے بھارت کے غرور رافیل طیاروں کو یوں خاک آلود کیا کہ بھارت کی افواج انہیں دوبارہ بھجنے پر تیار ہی نہیں ہوئی اور اپنی نشستیں چھوڑ کر بھاگ گئی۔ پاکستان نے بھارت کے ایس400 دفاعی نظام کو حملے کے پہلے چند منٹوں میں ہی مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ اور براہموس میزائلوں کو بھی وہیں ان کی حدود کے اندر تباہ کر دیا گیا۔
بے شک یہ اللہ پاک کی طرف سے بہت بڑی فتح ہیں۔ایک بار پھر ثابت ہوا کہ فتح صرف اللہ کی ہے جو دونوں جہانوں کا مالک ہے۔
میں سلام پیش کرتی ہوں افواجِ پاکستان کو جنہیں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ملکِ پاکستان کی حفاظت کی اور غازی بن کر لوٹیں۔ سلام ہے ان شہیدوں کو جنہیں نے اپنی خون کا نظرانہ پیش کیا۔
اللہ پاک نے اپنا وعدہ پورا کیا اور ہمیں اس جہاد میں فتح بخشی اور دشمن کے دلوں میں ہماری روب قہر بن کر اترا۔ الحمدللہ ہم نے ایک عظیم کامیابی حاصل کی اور ہمارے ایمان پہلے سے بھی زیادہ بڑھ گئے۔ بے شک یہ اللہ رب العزت کا فضل ہے کہ آج ہماری قوم دشمن کے سامنے سرخرو ہوئی۔
اس کے ساتھ ساتھ ان حالات نے ہمیں بہت کچھ سیکھایا۔ ان حالات نے ہمیں بتایا کہ ہم سب میں جتنے مرضی اختلافات ہو مگر ہم ایک ہیں ، یہ وطنِ عظیم ہمیں اپنی جانوں سے بھی بڑھ کر عزیز ہے۔ جو وطنِ پاکستان ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی بے شمار قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے ، جس کی بنیادوں میں کئی شہیدوں کا خون شامل ہے ، ہم انہیں کبھی رسوا نہیں ہونے دیں گے۔
جہاں ایک طرف جنگ کا ماحول گرما گرم تھا وہاں دوسری جانب ہم میں سے ہی کچھ شر پسند لوگ فیک نیوز کو وبا کی طرح پھیلا رہے تھے۔ ایک چیز یاد رکھیں کوئی بھی خبر بنا تحقیق آگے شیئر نہیں کرنی چاہیے اور نا ہی فوراََ ردعمل دینا چاہیے۔ ہمیں قرآن کہتا ہے کہ "اگر کوئی خبر دینا والا تمہیں کوئی خبر دے تو اس کی اچھی طرح تحقیق کر لو۔”آج کا شوشل میڈیا اتنا فاسٹ ہو چکا ہے کہ ہم بنا کسی جھجک کے، بنا کسی تحقیق کے ایک جگہ سے خبر اٹھاتے ہیں اور اسے آگے فارورڈ کر دیتے ہیں۔ خدارا! اس سے پرہیز کریں۔
اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور دعا ہے کہ آئندہ آنے والے محازوں پر بھی اللہ پاک پاکستان کو اسی طرح سرخرو کریں۔ آمین ثم آمین

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کے طلباء کی روڈ سیفٹی کانفرنس میں شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے زیرِ اہتمام ایک شاندار روڈ سیفٹی کانفرنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے