تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لوئر چترال میں دو سگی بہنیں دریائے چترال کے کنارے پھتروں کے اوپر کھیلتے ہوۓ پاؤں پھسل جانے سے دریا میں گرنے سے جانبحق

لوئر چترال میں دو سگی بہنیں دریائے چترال کے کنارے پھتروں کے اوپر کھیلتے ہوۓ پاؤں پھسل جانے سے دریا میں گرنے سے جانبحق

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) لوئر چترال کے مقام دروش وارڈب میں دو سگی بہنیں دریائے چترال کے کنارے پھتروں کے اوپر کھیلتے ہوئے ایک بچی کی پاؤں پھسل کر دریائے چترال میں جاگری جس کو بچانے کیلئے دوسری بچی نے دریائے چترال میں چھلانگ لگادی اور دونوں دریائے چترال میں بہہ گئیں، ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم جاۓ حادثہ پر پہنچی تو ایک بچی کی ڈیڈ باڈی مقامی افراد کو مل گئی تھی جس کو ریسکیو 1122 کے ایمبولینس میں ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں ورثاء کے حوالے کیا گیا جبکہ دوسری بچی کی تلاش میں ریسکیو 1122 کی ٹیم سرچ آپریشن کر رہی ہے ڈوبنے والی دونوں بچیاں سگی بہنیں تھی جن میں عائشہ ولد فہیم اللہ، عمر 11 سال کی ڈیڈ باڈی ریکور کر لی گئی ہے جبکہ دوسری بچی حادیہ ولد فہیم اللہ، عمر 9 سال کی تلاش جاری ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں بچیاں اپنے نانا کے گھر دروش وارڈب آئی ہوئیں تھیں ڈوبنے والے بچیوں کا تعلق ڈسٹرکٹ باجوڑ سے ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنماؤں کی کراچی پریس میں نیوز کانفرنس
https://www.nopnewstv.com/news-conference-of-leaders/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے