کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنما مولانا حیدر عباس عابدی نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات تاریخ انسانیت کے مشکل ترین حالات ہیں ملک بھر میں سال دو سال اور دس سال سے زائد عرصے سے بھی لوگ لاپتہ ہیں ملک بھر کی طرح کراچی سے بھی پندرہ لوگ لاپتہ ہیں دنیا کے مختلف ممالک سمیت ہمارے یہاں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے قیدیوں کو رہا کیا گیا ہمارے لاپتہ افراد کو اس دوران بھی رہا نہیں کیا گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاپتہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علی اویس، شیعہ مسنگ پرسن کمیٹی کے علمدار حسین سمیت لاپتہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ عید پر ہمیں امید تھی کہ شاید ہمارے پیارے اب واپس آجائیں لیکن عید پر بھی انہیں رہا اور بازیاب نہیں کرایا گیا اگر لاپتہ افراد کسی لاقانویت میں ملوث ہیں تو ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے عدلیہ لاپتہ افراد کو بازیاب کروائے ان کے اہل خانہ کے دکھ درد کو محسوس کریں ڈاکٹر عارف علوی صدر پاکستان ہیں کراچی سے تعلق رکھتے ہیں انہیں بھی ان لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی تکالیف کا احساس نہیں لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے صدر پاکستان کے گھر کے سامنے بھی احتجاج کیا لیکن کچھ نا ہوا۔ صدر پاکستان نے ان کے گھر کے باہر دیئے گئے دھرنے میں لاپتہ لوگوں کو بازیاب کرنے کا وعدہ کیا تھا صدر مملکت کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا قانون نافذ کرنے والے ادارے کہتے ہیں لاپتہ لوگ ان کے پاس نہیں تو کیا بیرون ملک کی ایجنسیاں انہیں لے گئیں آئین کے مطابق جسے بھی گرفتار کیا جائے گا اسے چوبیس گھنٹوں میں عدلیہ میں پیش کیا جائے گا ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے خود ہی قانون شکنی کر رہے ہیں ہمیں احتجاجی تحریک یا دھرنوں کی جانب نا دھکیلا جائے کانفرنس سے خطاب میں لاپتہ شیعہ نوجوان کی ذوجہ کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد ہمارے گھر کی دیوار کود کے آئے اور میرے شوہر کو لے گئے ایک برس سے ان کا کوئی سراغ نہیں ہمارے بچے پوچھتے ہیں کہ ان کے والد کہاں چلے گئے اگر میرے شوہر مجرم ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کر کے انہیں سزا دیں کانفرنس سے خطاب میں دیگر رہنما نے وزیر اعظم پاکستان، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ جبری گمشدہ شیعہ افراد کی جلد از جلد بازیانی میں اپنا کردار ادا کریں۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سینئر پارلیمینٹیرین اقبال محمد علی خان کا پاکستان سپورٹس بورڈ گورننگ بورڈ کی تشکیل پر شدید تحفظات کا اظہار
https://www.nopnewstv.com/member-national-assembly-standing/