Home / اہم خبریں / ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے برادر اسلامی ملک ترکی کی بے لوث تعاون کی پیشکش

ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے برادر اسلامی ملک ترکی کی بے لوث تعاون کی پیشکش

ادانا (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کی پاکستانی حکومت کی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے برادر ملک ترکی نے اپنی خدمات حکومت پاکستان کو فراہم کی ہیں اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایت پر پاک فضائیہ کا ایک سی 130 طیارہ اسپرے کرنے والا خصوصی پائپر بریو جہاز لانے کے لیے ترکی کے شہر ادانا پہنچ گیا۔ یہ جہازچار افراد پر مشتمل عملے سمیت آج پاکستان پہنچے گا جہاں اسے اسمبل کرنے کے بعد ملک کے متاثرہ علاقوں میں بھیجا جائے گا۔ یہ جہاز ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے تمام ملک خصوصاََ سندھ اور پنجاب کے اضلاع میں اسپرے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ برادر ملک ترکی کی بے لوث تعاون کی یہ پیشکش ٹڈی دل کے خاتمے کی کوششوں میں ممد و معاون ثابت ہوگی۔ پاک فضائیہ کا ائیرٹرانسپورٹ بیڑا قدرتی آفات کے دوران ملک میں امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ سے ہی صف اول میں شامل رہا ہے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: اسپنرز توصیف احمد اور مشتاق احمد نے اپنے ڈریم پیئرز چن لیے
https://www.nopnewstv.com/spinners-tauseef-ahmed-and-mushtaq/

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے