Home / اہم خبریں / ٹی ایل پی کی کاوشوں سے امام مسجد سمیت 14 افراد کی رہائی، لاک ڈان کے نام پر مذہبی طبقے کو نشانہ بنانا بند کیا جائے۔ علامہ رضی حسینی نقشبندی

ٹی ایل پی کی کاوشوں سے امام مسجد سمیت 14 افراد کی رہائی، لاک ڈان کے نام پر مذہبی طبقے کو نشانہ بنانا بند کیا جائے۔ علامہ رضی حسینی نقشبندی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نقشبندی نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کی لیگل ایڈ کمیٹی کی کاوشوں کے باعث غوثیہ مسجد لیاقت آباد کے امام سمیت 14 افراد کو اے ٹی سی کے مقدمات سے باعزت بری کردیا گیا ہے۔ ہم مساجد کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے اگر مستقبل میں بھی کسی نے مساجد پر شب خون مارنے کی کوشش کی تو ہم سیسہ پلائی دیوار بن کر اس کا مقابلہ کریں گے۔ ان تمام افراد کی بریت سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ مسلک اہلسنت کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو جاری بیان میں کیا علامہ رضی حسینی نقشبندی نے کہا کہ غوثیہ مسجد لیاقت آباد میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کے بعد امام مسجد سمیت 14 افراد کے خلاف اے ٹی سی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے حکومت نے بدترین انتقامی کارروائی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ٹی ایل پی کی لیگل ایڈ کمیٹی نے محمد شہزاد قادری کی رہنمائی میں ان بے گناہ افراد کا مقدمہ لڑا اور معزز عدالت نے ان کو باعزت مقدمات سے بری کردیا۔ علامہ رضی حسینی نقشبندی نے کہا کہ امیر علامہ خادم حسین رضوی کی ولولہ انگیز قیادت میں تحریک لبیک پاکستان خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کررہی ہے۔ ہم علماء اہلسنت اور عوام کو مشکل کی کسی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ تحریک لبیک ایک نظریے کا نام ہے جسے جھوٹے مقدمے اور اوچھے ہتکھنڈے اس کی راہ سے نہیں ہٹاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاٶن کے نام پر مذہبی طبقے کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے افسوس کا مقام ہے کہ آج بازاروں کو تو کھلنے کی اجازت دی جارہی ہے لیکن مساجد میں عوام کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: اٹھارویں ترمیم کے پوجاری صرف اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں، سندھ کو تباہ کرنے والے آج گالم گلوچ پر اتر آئے ہیں۔ جمال صدیقی رہنماء تحریک انصاف
https://www.nopnewstv.com/the-worshipers-o…e-18th-amendment/ ‎

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایف ایف نے انڈر-17 چیمپئن شپ کے ساتھ ملکی فٹ بال کی بحالی کا آغاز کر دیا

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف)کے زیرِ اہتمام نیشنل انڈر-17 چیمپئن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے