کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ صوبائی وزراء وزیر اعظم پر تنقید کے بجاۓ اپنی اوقات یاد رکھیں کرپشن کے ارسطو اب سیاست کے ارسطو بننے کی کوشش کررہے ہیں کرپٹ حکومت کا دفاع کرنے والے دو شیرو آج ٹی وی پر بلبلا رہے تھے اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزراء کی پریس کانفرنس بے شرمی کی اعلیٰ مثال تھی بہت جلد ایسے شیروں کو ویکسین لگادی جائے گی سندھ کو تباہ کرنے والے کس منہ سے اپنا دفاع کررہے تھے اٹھارویں ترمیم کے پوجاری صرف اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں سندھ کو تباہ کرنے والے آج گالم گلوچ پر اتر آئے ہیں، سندھ کی عوام کو 20 ارب ملنے پر سندھ حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے ناصر حسین شاہ جیسے آدمی کو بھی پی پی نے جھوٹ بولنے پر لگا دیا ہےسعید غنی اپنی حیثیت اور اوقات کے مطابق بات کریں بلاول اپنے شیروں کو رمضان میں بند رکھیں وزیر اعظم عمران خان کو پی پی کے فارغ وزراء کے جاہلانہ مشوروں کی ضرورت نہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراء پریس کانفرنس سے قبل تیاری کرکے آیا کریں انہیں حقائق کا علم ہی نہیں ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پولیس کی عیدی بھتہ وصولی مہم کورونا سے زیادہ خطرناک ہے۔ اقبال ہاشمی چیف آرگنائزر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی
https://www.nopnewstv.com/the-polices-eid-…tion-campaign-is/